وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت منعقدہ سالانہ امتحانات میں شرکت

pic

pic pic

pic pic

پاسبان اسلامک سنٹر کے شعبہ حفظ کے16 طلباء نے اس سال وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت منعقدہ سالانہ امتحانات میں شرکت کی۔
یہ امر قابلِ فخر ہے کہ ان طلباء نے پاسبان اسلامک سنٹر میں حفظِ قرآن کے ساتھ ساتھ اسکول کی تعلیم (ساتویں اور آٹھویں کلاس) عربی اور انگلش زبان کی بنیادی تعلیم حاصل کی۔نیز قرآن کریم کا ترجمہ بھی پڑھا۔
یہ ہمہ جہت تعلیمی و تربیتی نظام اس بات کا ثبوت ہے کہ پاسبان اسلامک سنٹر میں بچوں کی دینی، تعلیمی اور اخلاقی تربیت یکساں طور پر کی جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ان تمام طلباء کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے،
انہیں قرآن و سنت کا سچا خادم بنائے اور ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین

نوٹ:
پاسبان اسلامک سنٹر میں تعلیمی سال 2026، 2027، 2028 کے لیے
محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں۔ فلی فنڈڈ سکالر شپ کی سیٹیں محدود ہیں ۔رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
خواہشمند والدین و سرپرست حضرات بروقت رابطہ فرما کر داخلہ یقینی بنائیں۔

رابطہ نمبر:
+92 314 8999400

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *