Sport Day

Annual Support Day 2025 – یادگار لمحات!

الحمدللہ! Pasban Islamic Centre میں Annual Support Day کا شاندار انعقاد ہوا، جہاں بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ خصوصی مہمان: محترم مفتی سید مجیب الرحمن صاحب نے بھی اس پُرمسرت موقع پر شرکت کی۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، کھیل میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں خوشی و حوصلے کا پیغام دیا۔ تلاوتِ قرآن سے بابرکت آغاز نعت شریف ترانہ کرکٹ اور فٹبال میچز زبردست سائیکل ریس اور بہت کچھ! دیکھیں ان حسین لمحات کی جھلکیاں اور ہمیں بتائیں کہ آپ کو سب سے زیادہ کون سا لمحہ پسند آیا؟

Read More

اہل بیت کی کوئز

اہل بیت کی کوئز اج مورخہ 27-7-24 کو پاسبان اسلامک سینٹر کے طلباء کرام کے مابین اہل بیت کوز مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں میں تمام کلاسوں کی نمائندگی کرنے والے طلباء کرام موجود تھے تقریباچھ ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا اور جیتنے والی ٹیموں کو انعامات تقسیم دیے گئے۔اس موقع پراچھی تیاری کروانے والے استاد صاحب کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی

Read More

پی ٹئ ایم

پاسبان اسلامک سینٹر کے زیر اہتمام اج والدین اور اساتذہ کے درمیان ایک ملاقاتی تقریب (ptm) کا انعقاد ہوا جس میں بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر فرسٹ ٹرم میں پوزیشن لینے والے طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں والدین کو حفظ قرآن کی اہمیت،موجودہ دور میں ہمارے تعلیمی نظام کے مسائل اور اس کے حل کے بارے میں راہنمائی فراہم کی گئی ۔ اس سیشن کی کچھ جھلکیاں آپ ملاحظہ فرمائیں

Read More

پاسبان اسلامک سنٹر فیصل آباد کے زیر اہتمام شعبہ سکول و حفظ کے بچوں کے سالانہ امتحان کی تقریب انعامات

پاسبان اسلامک سنٹر فیصل آباد کے زیر اہتمام شعبہ سکول و حفظ کے بچوں کے سالانہ امتحان کی تقریب انعامات ۔امتحانات میں پوزیشنز لینے والے نمایاں بچوں کو ادارہ ہذا کے اساتذہ کرام جناب مولانا عامر عزیز صاحب(ناظم شعبہ حفظ) جناب قاری محمد فیصل صاحب،جناب قاری ابوبکر صاحب اور جناب قاری محمد عمران صاحب نے اعزازی ٹرافیز پیش کیں۔ مختصر تقریب کی چند تصویری جھلکیاں۔۔۔

Read More

یوتھ کنونشن 2021

Youth Convention 2021 پاسبان اسلامک سنٹر کے آڈیٹوریم ہال میں 28 اگست 2021 کو چئیرمین پاسبان گروپ میجر شاہنوازالحسن صاحب کی زیر صدارت  یوتھ کنو نشن کا انعقاد ہوا۔ جس میں مختلف یونیورسٹی اور کالجز کے طلبا نے شرکت کی۔چئیرمین پاسبان گروپ اور ایڈ منسٹریٹر پاسبان اسلامک سنٹر نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس تقریب کا مقصد نوجوان نسل کو اللہ تعالیٰ سے جوڑنا تھا۔ تقریب کی چند تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔

Read More

تقریبِ اختتام علم دین کورس (لیول-3)

Closing Ceremony of  Ilm E Deen Course (Level-III) 21 اگست 2021 کو پاسبان اسلامک سنٹر کے آڈیٹوریم ہال میں علم دین کورس (لیول-III)کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں کورس کے شرکاء نے کورس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہیں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔تقریب کی چند تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔

Read More