
عبادات
In this section Problems Related to namaz roza zakat or Hajj discuss


7 سے 10 سال کے بچے کا پہلی صف میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنا
سوال: کیا7 سے 10 سال کے بچے اگر مسجد میں جائے تو کیا وہ پہلی صف میں کھڑے ہو کے نماز پڑھ سکتا ہے؟؟؟؟؟ جواب: بچوں کا عمومی حکم تو یہ ہے کہ ان کی صف پیچھے ہو۔ لیکن آج کل حالات کے پیش نظر اس پر عمل کرنا مشکل ہے۔اس لئے والدین بچوں کو صف میں ساتھ ہی کھڑا کریں چاہے وہ کوئ بھی صف ہو،پہلی صف کا بھی یہی حکم ہے،بچے کا وہاں کھڑے ہونا شرعا ممنوع نہیں ہے۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ پہلی صف میں امام کے بالکل پیچھے بڑوں کو جگہ دی جاۓ جو امام کی بوقت ضرورت نیابت کرسکیں۔

سجدہ سہو
سوال: اگر جماعت کے ساتھ نماز پڑھی جا رہی ہو اور نمازی ایک رکعات تاخیر سے جماعت میں شامل ہو لیکن جیسے ہی امام سلام پھیرے ساتھ ہے نمازی بھیایک سلام پھیر لے بعد میں یاد آئے کہ نمازی کی ایک رکعات باقی ہے تو اس معملے میں سجدہ سہو کا کیا حکم ہے؟ جواب: اس صورت میں اگر آپ نے بھول کر/ غلطی سے سلام امام کے بالکل ساتھ پھیرا تھا، یعنی آپ کے سلام کہنے کے الفاظ امام کے بالکل ساتھ ساتھ ادا ہوئے تھے، الفاظ کی ادائیگی میں امام کے مقابلے میں ذرا سی بھی تاخیر نہیں ہوئی تھی (اگرچہ عام طور سے ایسا نہیں ہوتا) تو اس صورت میں آپ پر سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا۔ لیکن اگر آپ نے امام کے بالکل ساتھ متصلاً ایک طرف سلام نہ پھیرا ہو، بلکہ آپ کے لفظ ’’السلام‘‘ کہنے میں امام سے ذرا سی بھی تاخیر ہوئی ہو ( جیسا کہ عام طور سے ہوتا ہے) تو اس صورت میں بقیہ رکعات پوری کرنے کے بعد آخر میں سجدہ سہو کرنا آپ پر لازم ہے۔

کیا نماز عشاء کے آخری دو نفل نماز میں تہجد کی نیت کر سکتے ہیں
سوال: کیا نماز عشاء کے آخری دو نفل نماز میں تہجد کی نیت کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔؟ جواب: جی۔کرسکتے ہیں۔

قربانی میں امت کے لیے حصہ
سوال : کیا ایک حصہ گائے میں پوری امت کی طرف سے ڈالا جائے ایسا جائز ہے؟ جواب: حصہ ایک رکھے اور ثواب پوری امت کو پہنچاۓ

فوت ہوئے لوگوں کی قربانی
سوال: کیا فوت ہوئے لوگوں کے نام کی بھی قربانی کی جاسکتی ہے؟ جواب: جی ہاں

ایک انسان کے ایک سے ذائد قربانی کے حصے
سوال: مفتی صاحب کیا ایک انسان کی دو یا اس سے زائد قربانی ہو سکتی ہے؟ مطلب کہ ایک انسان کا دو دفعہ حصہ ڈال لیا جائے یا ایک بکرا اور ایک حصہ ہو جائے ؟ جواب: جی ہاں۔۔۔وسعت ہو تو سو کرلیجئے۔۔ثواب کا کام ہے..