کیااونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال:
کیااونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ اور کیا یہ درست ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرتے تھے؟

جواب:
اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا، ایک روایت میں اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کرنے کا ذکر ہے،اس سے مراد اصطلاحی وضو نہیں،بلکہ منہ ہاتھ دھونا مراد ہے۔کیوں کہ اونٹ کے گوشت میں چکناہٹ اور ایک قسم کی بو ہوتی ہے۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عمل پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو نہ فرمانے کاتھا، اور پکی ہوئی چیز میں اونٹ کا گوشت بھی داخل ہے۔ لہذا اس سے معلوم ہوا اونٹ کا گوشت کھاکر وضو کرنے والی روایت سے یا لغوی معنی ( ہاتھ اور منہ دھولینا) مراد ہے، یا یہ حدیث حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ والی حدیث سے منسوخ ہے، کیوں کہ اس میں آپ ﷺ کا آخری عمل بتایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *