اذان کے بعد دعا کی اہمیت

اذان کے بعد دعا کی اہمیت

مفہوم حدیث:
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو آدمی اذان سننے کے بعد یہ دعا پڑھے :
“اےاللہ! اس دعوت کاملہ اور اس کے نتیجے میں قائم ہونے والی نماز کے رب: آپ ﷺ کو فضیلت اور مقام تقریب عطا فرمائے اور آپ ﷺ ان کو وہ مقام محمود عطا فرمائے جس کا آپ نے وعدہ کیا تھا.”
تو اس کے لیے میری شفاعت لازمی ہو جائے گی.

تشریح:

نبی کریم ﷺ کو جہاں اللہ نے بہت سارے امتیازات عطا رفرمائے ہیں وہاں ایک امتیاز رسول اللہ ﷺ کا یہ ہےکہ قیامت والے دن اللہ آپ ﷺ کو مقام محمود عطا فرمائے گا مقام محمود کا تذکرہ قرآن کریم میں بھی ہے مفسرین مقام محمود کے بارے میں‌فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نبی کریم ﷺ کو قیامت والے دن شفاعت کا منصب عطا فرمائے گاآپ ﷺ کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ جس کی چاہیں شفاعت فرما لیں . شفاعت کے اس منصب کو مقام محمود کہا جاتا ہے.

جو آدمی اذان کے بعد درج بالا دعا رسول اللہ ﷺ کے حق میں کرتا ہے نبی کریم ﷺ نے اس کے لیے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ میں قیامت والے دن اس کی شفاعت کروں گا اذان میں جناب نبی کریم ﷺ کی رسالت کا اقرار کیا جاتا ہے اور اذان کے فورا بعد نبی کریم ﷺ کے لیے مقام محمود کے حصول کی خواہش کی جاتی ہے اگر ایک مومن اس بات کو ذہن میں رکھے اور نبی کریم ﷺ کی محبت اور آپ ﷺ کی محبت کو دل میں رکھتے ہوئے اذان میں اقرار کو کلمات سنے اور اسی توجہ سے اذان کے بعد نبی کریم ﷺ کے لیے یہ عا بھی کرے تو یقین اللہ اس کے دل مٰں جناب نبی کریم ﷺ کی محبت میں مزید اضافہ بھی ہو گا اور اس کو قیامت کے دن نبی کریم ﷺ کی شفاعت بھی نصیب ہو گی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *