برتن ڈھانپ کر رکھیں

برتن ڈھانپ کر رکھیں

عن جابر بن عبد اللہ، قال: جاء أبو حميد الأنصاري بإناء من لبن نهارا إلى النبي صلى اللہ عليه وسلم، وهو بالبقيع، فقال النبي صلى اللہ عليه وسلم: ’’ ألا خمرته، ولو أن تعرض عليه عودا۔‘‘ (ابن حنبل ،احمد بن حنبل،م:241ھ،مسند احمد بن حنبل،رقم الحدیث:14137،ص:22/42مؤسسہ الرسالہ، ط:الاولیٰ1421ھ)

مفہوم حدیث:
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کا مفہوم ہے کہ نبی کریم ﷺجنت البقیع میں تشریف فرما تھے ، ایک صحابی حضرت ابو حمید انصاری h ایک برتن میں کچھ دودھ لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، صبح سویرے کا وقت تھا تو آپﷺنے ان صحابی کو تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ تم دودھ برتن ڈھانپ کر کیوں نہیں لائے اور اگر تمہیں کوئی اور چیز نہیں ملی، لکڑی سے ہی ڈھانپ لیتے۔

تشریح:
نبی کریم ﷺ نے اپنی امت کو روزمرہ کے امور کے بارے میں معمولی چیزوں کے متعلق بھی ہدایات جاری فرمائی ہیں۔ انسان جب کوئی چیز کھاتا پیتا ہے، اگر اس برتن کو کھلا ہوا چھوڑ دیا جائے تو قسم قسم کے نقصانات انسان کواٹھانے پڑ سکتے ہیں،کہ برتن میں کوئی چیز چلی جائے،حشرات میں سے، یا گندی آب و ہوا کے جراثیم بھی برتن میں داخل ہوسکتے ہیں۔اس طرح کے مختلف نقصانات سے بچنے کے لئے نبی کریم ﷺ نے امت کو تعلیم دی ہے کہ برتن ڈھانپ کر رکھے جائیں۔
ایک اور روایت میں برتن ڈھانپنے کی وجہ رسول اللہ ﷺ نے یہ بیان فرمائی، کہ برتن ڈھانپ کر رکھا جاتا ہے تو شیطان اس میں سرایت نہیں کر سکتا۔(مسلم:2012)
یعنی جب آپ کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں گے تو شیطان کو اس کھانے پینے کی چیز میں اپنا کام دکھانے کا موقع نہیں ملتا اور آپ کی وہ کھانے پینے کی چیز شیطانی اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔ اسی لیے جو روایت میں نے آپ کے سامنے بیان کی کہ ایک انصاری صحابی صبح سویرے نبیﷺ کی خدمت میں دودھ کا برتن لئے حاضر ہوئے اور وہ برتن ڈھانپا ہوا نہیں تھا، نبی کریم ﷺ نے ان کو تنبیہ فرمائی کہ تمہیں بر تن ڈھانپ کر لانا چاہیے تھا۔ تاکید کے طور پر آپ ﷺنے ارشاد فرمایا کہ اگر ڈھانپنے کے لئے کوئی چیز نہ ملی تو تم کسی لکڑی سے کام لے لیتے۔ اس روایت سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں کو کھلا نہیں رکھنا چاہیے بلکہ برتنوں کو ہمیشہ ڈھانپ کر رکھنا چاہیے۔ اس میں جہاں انسان کی صحت محفوظ رہتی ہے وہاں کھانے پینے کی چیزوں کی برکت بھی برقرار رہتی ہے ۔اور شیطان کو اس میں اپنا کام دکھانے کا موقع نہیں ملتا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!