نماز کے بعد اپنی جگہ پر بیٹھنے کا فائدہ

نماز کے بعد اپنی جگہ پر بیٹھنے کا فائدہ

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ” إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ، ثُمَّ جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ، لَمْ تَزَلِ الْمَلَائِكَةُ تَقُولُ: اللهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللهُمَّ ارْحَمْهُ، مَا لَمْ يُحْدِثْ أَوْ يَقُومْ ”
(مسند لامام احمد،رقم الحدیث:7551)

مفہوم:
حضرت ابو ہریرہؓ کی روایت کا ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا ،جب کوئی آدمی نماز پڑھتا ہے،پھر اپنی نماز پڑھنے کی جگہ پر بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے اس کے لیے مسلسل دعا کرتے ہیں ،یا اللہ اس کی مغفرت فرما ۔یاللہ اس پر رحم فرما ۔(یہ دعا اس وقت تک کرتے رہتے ہیں)جب تک وہ با وضو رہے،یاجب تک کہ وہ اپنی جگہ پر بیٹھا رہے ۔

تشریح:
اس روایت میں نبی کریمﷺ نماز کے بعد اپنی جگہ پر بیٹھے رہنے کی فضیلت بیان فرمائی ہے ،کہ جب تک کوئی شخص نماز پڑھنے کےبعد اپنی جگہ پر بیٹھا رہے تو فرشتے اس کے لیے مغفرت و رحمت کی درعا کرتے ہیں ،جب تک وہ اپنی جگہ سے کھڑا نہ ہو اور بے وضو نہ ہو۔انسان اللہ کا بندہ اوراشرف المخلوقات ہے،جب تک بندہ اللہ کی بندگی کرتا رہتا ہے تب تک کائنات کی ہر چیز اس سے محبت کرتی رہتی ہے اور اس کے لیے دعا کرتی ہے،یہاں تک کہ فرشتوں جیسی معصوم مخلوق بھی انسان کے لیے دعا گو رہتی ہے۔نماز بندگی کی سب سے اہم علامت ہے،جب انسان نماز پڑھتا ہے اور نماز کے بعد مسجد سے نکلنے کی جلدی نہیں کرتا بلکہ کچھ دیر اپنی جگہ بیٹھ کر ذکر میں گزار دیتا ہے۔تو یہ بندہ کی جانب سے بندگی کا اعلیٰ درجہ ہے۔کہ وہ نماز کے بعد بھی اللہ کو راضی کرنے کے لئے بیٹھا ہے۔اس عمل سے اللہ تعالیٰ اتنا خوش ہوتا ہے کہ فرشتوں کو اس کے لئے دعا کا حکم ہوتا ہے۔چنانچہ ایسے بندے کے ساتھ فرشتے اپنے تعلق کا اظہار یوں کرتے ہیں کہ اس کے لئے اللہ سے مغفرت اور رحمت کی دعا کرتے ہیں۔یہ دعا اس وقت تک کرتے رہتے ہیں جب تک بندہ اپنی جگہ باوضو بیٹھا رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!