ایک دوسرے کو سلام کرنا

ایک دوسرے کو سلام کرنا

مفہوم حدیث:
نبی کریم ﷺ کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ جب ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو سلام کرتا ہے اور اس کا ہاتھ پکڑ کر مصافحہ کرتا ہے تو ان دونوں‌کے گناہ ایسے جڑھتے ہیں جیسے تیز ہوا میں درخت کے پتے جڑھتے ہیں اور ان کی مغفرت کر دی جاتی ہے اگرچہ ان کے گناہ سمندر کی جاگ کے برابر ہوں‌.

تشریح:
ایک پرامن اور پر سکون معاشرہ ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور انسان کی سب سے اہم ضرورت ہےکہ اس کے ماحول میں امن اور سکون ہو اور وہ اطمنانیت کے ساتھ زندگی بسر کرے دوسرے نظاموں کے برعکس اسلام نے اپنے پیروکاروں کو معاشرے میں‌اپن برپا کرنے کا آسان طریقہ بتایا ہے. مثال کے طور پر اس روایت میں‌بیان کردہ تعلیم کو لے لیجئے سلام جیسے آسان عمل کے ذریعے معاشرے میں حصول امن کو ممکن بنایا جا رہا ہے.

معاشرہ پر امن اس وقت بنتا ہے جب اس کے افراد کے درمیان محبت ہو ، بھائی چارہ ہو ، ایک دوسرے کے لیے ہمدردی کے جذبات ہوں اور اسلام نے اس کی تعلیم یوں‌دی کہ ایک دوسرے کو سلام کیا کروایک دوسرے کی عیادت کیا کرو .

جب انسان کسی بیمار کی عیادت کے لیے جاتا ہے یا دوسرے مسلمان کے حقوق کو پورا کرتا ہے بالخصوص اس کو سلام کرتا ہے تو دوسرے کے دل میں اس کے لیے ہمدردی کے جذبات ابھرتے ہیں اور جب وہ کہیں آپ کوملے گا تو وہ بھی آپ کو سلام کرے گا.

سرکار دوعالم ﷺ نے اپنے مختلف فرامین و ارشادات میں ایک دوسرے کو سلام کرنے کی اہمیت بیان کی ہے .

جیسے یہ روایت آپ نے سنی کہ جب ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو سلام کرتا ہے اور پھر آگے بڑ کر مصافحہ بھی کرتا ہےتو نتیجیتا ان دونوں کے گناہ ایسے جھڑتے ہیں جیسے کسی درخت کے پتے جڑھتے ہیں
یہ جو اتنا بڑا اجر ارشاد فرمایا ہے اس کے پیچھے یہی فلسفہ ہے کہ سلام و مسافحہ کرنے کی وجہ سے ان دونوں افراد کے درمیان محبت پیدا ہوتی ہے ، باہمی ہمدردی پیدا ہوتی ہے اور پھر معاشرے میں‌امن بھی قائم ہوتا ہے اور افراد سکون سے رہتے ہیں .
ضرورت اس بات کی ہے کہ شریعت نے یہ جو چھوٹے چھوٹے اصول ہم کو تعلیم کیے ہیں‌ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے جذبات پیدا کرنے کے لیے ان اصولوں پر عمل کیا جائے تو ہمارے معاشرے میں محبت پیدا ہو گی امن و سکون بھی آجائے گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!