شکر اور قناعت کی اہمیت

شکر اور قناعت کی اہمیت

مفہوم حدیث:

حضرت ابومطر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ تین درہم کا کپڑا بازار سے خریدا اور اس کے بعد ان الفاظ کے ساتھ اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ، جس نے مجھے زینت کے کپڑوں‌میں سے ایسا لباس عطا کیا جس کے ذریعے لوگوں میں‌زینت اختیار کرتا ہوں‌اور اپنا ستر چھپاتا ہوں اور اس دعا کے پڑھنے کے بعد فرمایا کہ میں‌نے نبی کریم ﷺ کو یہی دعا پڑھتے ہوئے دیکھا تھا

تشریح:

اس روایت سے دو باتیں‌معلوم ہوتی ہیں‌کہ یہ کہ انسان کو ہر ھالت میں‌اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے بالخصوص اگر اللہ انسان کو کسی نعمت سے نوازے جیسے نیا لباس آپ کو عطا کرے اور ایسے موقع پر اللہ کا شکر ادا کرنے کا ہتمام کرنا چاہیےاور اگر ہو سکے تو اس موقع کی مناسبت سے جو الفاظ رسول اللہ ﷺ سے منقول ہوں ، ان مبارک الفاظ کے ساتھ اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے.
اور دوسری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ انسان کو اپنی زندگی میں قناعت کا وصف اختیار کرنا چاہیےقناعت کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو جتنی بھی نعمتیں دی ہیں‌انسان ان پر اکتفا کرے اور دنیاوی معاملات میں اپنے سے اوپر والے کو نہ دیکھے.

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یہ واقعہ جو آپ نے سنا کہ تین درہم کا کپڑآ خریدا اور اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا تین درہم کا کپڑا اس زمانے میں بڑا معمولی لباس سمجھا جاتا تھا اور بعض مورخین لکھتے ہیں‌کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یہ واقعہ آپ کے دور خلافت سے متعلق ہے. یعنی امیر المومنین ہیں . اسلامی ریاست کے حکمران ہیں لیکن تین درہم کے معمولی سے لباس پر اکتفا کر رہے ہیں.

میرے اور آپ کے لیے اس میں‌بڑا اہم سبق ہےکہ نہ شکری سے گریز کرنا چاہیےہمارے معاشرے میں ایک چیز عام ہے کہ نعمتوں کے لحاظ سے اپنے سے بڑے کو دیکھا جاتا ہےکہ فلاں کی تنخوا کتنی ہےفلاں کی کی آمدنی کتنی ہے میری آمدنی کم ہے میرا لباس کم تر ہے.جب انسان اس قسم کے خیالات دل میں لاتا ہےتو وہ نا صرف ناشکری کرتا ہے بلکہ اس کی زندگی کا اپنا پن ختم ہو جاتا ہے. اس لیے قناعت اختیار کرنی چاہیےقناعت اختیار کرنے سے انسان اللہ کا شکر گزار بندہ بنتا ہے.اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی زندگی میں اطمینان اور سکون آ جاتاہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!