نیکی گناہ کو مٹا دیتی ہے

مفہوم:
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم سے درخواست کی کہ یارسول اللہ مجھے کوئی وصیت فرمائی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ہر برائی کے بعد کوئی نہ کوئی اچھائی کر لیا کرو تو میں نے پوچھا کہ لا الہ الا اللہ بھی اچھائی یعنی کی ہے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ نیکیوں میں سب سے افضل ہے .
تشریح:
انسان خطا کا پتلا ہے. مختلف گناہ اس سے سرزد ہوتے ہیں .جب توبہ تائب ہوتا ہے تو اللہ اپنی رحمت کے پیش نظر اس کے گناہ معاف فرما دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی نے انسان کے بہت سارے صغیرہ گناہوں کی معافی کے لئے ایک خود کا نظام بنا رکھا ہے اور وہ یہ کہ نیکی کرنے کے بعد اچھا کام کرنے سے انسان کے گناہ دھل جاتے ہیں.
ارشاد ربانی ہے
اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْهِبْنَ السَّیِّاٰتِؕ
نیک عمل یعنی نیکیوں کی وجہ سے برائیاں ختم ہوتی ہیں
آپ جب بھی کوئی نیک عمل کرتے ہیں تو وہ نیک عمل آپ کو دو فائدے دیتے ہیں ایک تو اس عمل کا اجر اور دوسرا اس نیک عمل کی وجہ سے آپ کے پچھلے گناہ معاف ہوجاتے ہیں .
ایک روایت کا مفہوم ہے کہ جب آدمی کسی گناہ کے بعد توبہ کرتا ہے تو اللہ اما لکھنے والے فرشتوں کو وہ گناہ بلا دیتے ہیں انسان کے اعضاء کو بھلا دیتے ہیں اور زمین کے جس حصے پر گناہ ہوا ہوتا ہے اس کو بھی وہ گناہ بھلا دیا جاتا ہے لیکن اس گناہ پر کوئی گواہ نہ رہے
گواہی یا تو کرامن کاتبین کے لکھے ہوئے اعمال ناموں کے ذریعے ہوگی اور یا آپ کے اعضاء نے دینی ہے یا زمین کے اس خطے نے دینی ہے جہاں انسان گناہ کرتا ہے اللہ ان تمام چیزوں سے وہ گناہ بھلا دیتے ہیں تاکہ انسان کے خلاف کوئی گواہ نہ رہے یہ اللہ تعالی کی رحمت ہے .
چنانچہ اس روایت میں حضرت ابو ذر کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نصیحت کی کے گناہ کے بعد کوئی نہ کوئی اچھائی کر لیا کرو اچھائی کی وجہ سے وہ گناہ دھل جاتے ہیں لا الہ الا اللہ کا ورد سب سے افضل ہے بطور نیکی کے اس کو اختیار کرنا زیادہ بہتر ہے.
ہر انسان کو کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرے لا الہ الا اللہ کا ورد زیادہ سے زیادہ کریں اور کوشش کرنی چاہیے اتنی کیا کرے عبادت کرے اس کے پورے سال کے گناہوں کا کفارہ ہو جائے یہ بڑے مبارک دن ہیں ان دنوں اور راتوں کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اللہ کو ان مبارک لمحات میں عبادت کے ذریعے راضی کرنے کی کوشش کریں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!