عشرہ ذی الحج میں کیے جانے والے اعمال

مفہوم:
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس کا مفہوم یہ ہے کہ ذی الحج کے ابتدائی دنوں‌میں کئے جانے والے اعمال سے ذیادہ افضل کوئی عمل نہیں ہے. صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ اللہ تعالی کی راہ میں جہاد بھی نہیں ؟ تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالی کےے راستے میں جہاد بھی نہیں.
تشریح:
اللہ تعالی نے اپنی مخلوق میں سے کچھ کو دیگر پر فضیلت دی ہے چنانچہ اللہ نے بعض کو بعض پر اور کچھ راتوں کو دیگر راتوں پر کچھ مہینوں کو دیگر مہینوں پر فضیلت دی ہے اور نیکیوں کے اعتبار سے بعض مہینوں کو بعض پرفضیلت دی ہے جیسے رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور پھر رمضان کی آخری دس راتیں ہیں لیلۃ القدر کی رات ہے دس محرم کا دن ہے۔ان اوقات کو نیکیوں کا موسم کا آجاتا ہے کہ ان دنوں میں کئے جانے والے اعمال اللہ تعالی کو انتہائی پسند ہیں اور ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کو راضی کرنے کی فکر زیادہ کی جائے ۔
چنانچہ اس طریقہ سے زلحج کے ابتدائی دس دن ہیں جن کو روایت کی روشنی میں علماء کرام نے سال کے تمام دنوں سے افضل قرار دیا ہے اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ ان دنوں کو ضائع نہ کیا جائے بلکہ اللہ تعالی کی عبادت زیادہ سے زیادہ کی جائے
ان دنوں میں دو کام کرنے کا خاص اہتمام کرنا چاہیے
1. روزہ رکھنے کا اہتمام کیا جائے کیونکہ اللہ تعالی کو باقی اعمال کی نسبت روزہ زیادہ پسند ہے
2. اللہ تعالی کا ذکر ان دنوں میں زیادہ کرنا چاہیے

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی ایک روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کے ابتدائی تین دن اللہ تعالی کے ہاں انتہائی عظمت والے ہیں اور ان میں کیا جانے والا نیکی والا عمل بہت مطلوب ہے لہذا ان دنوں میں لا الہ الا اللہ سبحان اللہ اور تکبیرات کہنے کا اہتمام کیا کرو

تکبیرات سے مراد کے انسان یہ کلمات زیادہ سے زیادہ پڑھیں
اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے کہ وہ زلحج کے ابتدائی دس دن میں بازاروں میں جاتے تھے گلیوں میں چکر لگاتے تھے اور یہ تکبیرات اونچی آواز سے پڑھا کرتے تھے لوگ ان کو دیکھ کر تکبیرات پڑھنے کا اہتمام کرتے تھے
آجکل تکبیرات پڑھنے کا عمل تقریبا ختم ہوتا جارہا ہے لہٰذہ ان دس دنوں میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالی کا ذکر کریں اللہ تعالی کے مبارک ناموں کا ورد کریں اور بالخصوص تکبیرات کثرت کے ساتھ کہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!