تین تجارتیں جن میں خسارہ نہیں

مفہوم:
بے شک جو لوگ اللہ تعالی کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں نماز قائم کرتے ہیں اور اللہ تعالی نے جو رزق دین کو دے رکھا ہے خفیہ اور اعلانیہ طور پر اللہ کے رستے میں خرچ کرتے ہیں تو وہ ایسی کی تجارت کے امیدوار ہیں جس میں انہیں نقصان نہیں ہوتا
تشریح:
اس آیت میں اللہ رب العالمین نے مجھے اور آپ کو نفع بخش تجارت کی خبر دی ہے اور وہ تجارت جس میں خریدنے والا کریم نفس ہو اس میں بیچنے والے کا اتنا ہی زیادہ منافع ہوتا ہے اور اللہ تعالی کے ساتھ معاملہ کرنے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اللہ سے بڑھ کر کریم کوئی نہیں ہے تو جس چیز کا خریدار خود اللہ رب العزت ہو اس چیز میں بیچنے والے کو فائدے کے سوا کچھ نہیں ملتا فائدہ ہی فائدہ اس کو حاصل ہوتا ہے اور بدلے میں جنت ملتی ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک فرمان کے الفاظ ہیں کہ یاد رکھو کہ اللہ رب العالمین کے پاس جو سامان وہ بہت مہنگا اور قیمتی ہے اور وہ قیمتی سامان کیا ہے بس سرمایا ہے جو ساز و سامان ہے وہ جنت ہے
جب ہم اس دنیا میں اللہ تعالی کی اطاعت و فرمانبرداری کریں گے شکرگزاری والی زندگی گزاریں گے تو اس کے بدلے میں جنت کا دعوی ہے
جو آیات میں نے ابھی سورہ فاطر کی پڑھی اس میں تین ایسی چیزوں کا ذکر ہے جس کے کرنے والے کو کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ وہ ہمیشہ فائدہ اٹھاتا ہے وہ تین باتیں یہ ہیں
1. اللہ تعالی کی کتاب کی تلاوت کرنا
2. نماز قائم کرنا
3. اللہ تبارک و تعالی نے جو آپ کو دے رکھا ہے جتنا ہے کم ہے یا زیادہ ہے اس میں اپنی بساط کے مطابق کچھ نہ کچھ خرچ کرنا
خفیہ ہوئی اعلانیہ ہو کسی بھی طریقے سے کرنے کا اہتمام کرنا یہ تین بنیادی چیزیں ہیں
قرآن کریم کی تلاوت نماز کی پابندی اور غریبوں کی امداد چاہے وہ کسی بھی طریقے سے ہو اور کتنی ہی ہو جب ان تین چیزوں کا اہتمام ہو تو اس کے بارے میں اللہ تعالی نے کچھ خبریں دی ہے کہ ایسے لوگ ایک ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جس میں کبھی نقصان نہیں ہوتا بلکہ ان لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے تو ان تین چیزوں کو اپنی زندگی کا جز بنا لینا چاہیے روزانہ کی بنیاد پر کسی نہ کسی حد تک قرآن کریم کی تلاوت پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی اور کسی نہ کسی طریقے سے صدقہ کا اہتمام ان تین چیزوں کی اگر پابندی ہو تو میری اور آپ کی تجارت بھی فائدہ سے خالی نہیں ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!