نماز میں خشوع پیدا کرنا

مفہوم حدیث:
حضرت مطرف رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سینہ مبارک سے رونے کی آواز ایسے آتی تھی جیسے چکی چلنے کی آواز آتی ہے.
تشریح:
نماز کی ظاہری کیفیت ہے اور ایک اس کی باطنی کیفیت ہے.ظاہری کیفیت تو یہ ہے کہ انسان نیت باندھ کر قبلہ رخ ہو کر کھڑا ہو جائے قیام کرے رکوع کرے، سجدہ کرے اور پھر الحتیات کر کے سلام پھیر دے.یہ نماز کی ظہری کیفیت ہےاور اس کی باطنی کیفیت یہ ہے کہ انسان جب نماز پڑھ رہا ہوتو اس کے دل و دماغ میں اللہ جل جلالہ کی کبریائی غالب ہو ، اس کے دل و دماغ میں یہ تصور ہو کہ میں کائنات کے بادشاہ کے سامنے کھڑا ہوں اور پورے آداب اور مستحبات کا خیال کر کے نماز پڑھے. یہ نماز کی باطنی کیفیت ہے اور یہی نماز کی روح ہے.
اگر نماز روح سے خالی ہو تو یہ انسان کو فائدہ نہیں دیتی البتہ ایک وقت کی نماز انسان کے ذمے سے زائل ہو جاتی ہے یعنی نماز تو آپ کی ادا ہو جائے گی لیکن اس نماز کے دو فوائد ہیں وہ حاصل نہیں ہوں گے آپ اس کو یوں سمجھیں گے کہ اگر کوئی ماتحت آپ کے سامنے آتا ہے اور آپ سے تیزی میں بات کرتا ہے کیا بات کرتے ہوئے ادھر ادھر دیکھتا ہے آپ کی طرف متوجہ نہیں ہے تو آپ یہ برداشت نہیں کریں گے آپ سے تیز تیز بات کرے یا ادھر ادھر دیکھتا رہے اور آپ کی طرف متوجہ نہ ہو
اسی طرح جب ہم اللہ کی بارگاہ میں کھڑے ہو تو ہماری توجہ اللہ تعالی کی طرف ہونی چاہیے دل و دماغ اللہ کی کبریائی کے خوف سے مغلوب ہو ۔ ادھر ادھر دیکھنے سے پرہیز کیا جائے اگر اس طریقے سے ہم نماز پڑھیں گے تب جا کر ہماری نماز کسی کام کی ہوگی اس روایت میں آپ نے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز پڑھتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر خشیت کا اس قدر غلبہ ہوتا تھا کہ آپ کے سینہ مبارک سے آواز آتی تھی آواز اس طریقے سے جیسے چکی چلنے کی آواز ہوتی ہے یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز میں خشیت کا عالم تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہی پیروی کرنا ہر معاملے میں بطور امتی کے میرے اور آپ کی بنیادی ذمہ داری ہے اس لئے اپنی نماز میں خشوع کی کیفیت پیدا کرنی چاہیے اللہ تعالی آپ کو اور ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!