وضو کے بعد کی دعا

مفہوم:
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ہر وہ مسلمان جو اچھے طریقے سے وضو کرنے کے بعد آسمان کی طرف منہ اٹھا کر یہ کلمہ پڑھے أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ کو اس کے لیے جنت کے آٹھ دروازے کھل جاتے ہیں کہ وہ جس سے چاہے گا داخل ہوگا.
تشریح:
ایک مسلمان کے سامنے اللہ کے لیے بندگی کے اظہار کا سب سے اہم طریقہ نماز پڑھنا ہے. نماز کی اسی اہمیت کے پیش نظر شریعت نے یہ لازم قرار دیا ہے،ج کوئی مسلمان نماز شروع کرے تو اس کا بدن پاک ہونا چاہیے اور بدن کے پاک ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا دل بھی روحانی نجاستوں اور گندگی سے پاک ہو .
اب یہ دو اہم چیزیں ہیں کہ نماز شروع کرنے سے پہلے آپ کا بدن بھی پاک ہو. بدن کی طہارت کے لیے انسان وضو کر لیتا ہےکہ جب وضو کرتا ہے تو اس کا جسم طہارت حاصل کر لیتا ہے. اور دل کی طہارت ایمان کے ذریعے ہوئی ہےاسی مقصدکے لیے وضو کرنے کے بعد لمہ شہادت کو مسنون قرار دیا . جب مسلمان وضو کرنے کے بعد کلمہ شہادت کے ذریعے ایمان کی تجدید کرے ایمان کی تجدید کرنے کے ذریعے وہ اپنے دل کو گندیوں سے پاک کریں.جب یہ دونوں کام ہو جائے ھےکہ وضو کرےاور بعد میں کلمہ شہادت پڑے گا.
اب یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس بندے کا بدن بھی پاک ہو اور اس کا دل بھی پاک ہے اور ان دونوں کی طہارت کے بعد جب وہ نماز جیسی اہم عبادت میں داخل ہو گاتو اسے یقینا نماز کے فوائد اور برکات بھی حاصل ہو نگے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!