مرغ کے بارے میں ارشاد نبوی

خالد جہمی کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا. مرغ کو برا بھلا مت کہو ، کیونکہ یہ نماز کے لیے اٹھاتا ہے . شیخ صلحی حضرت ابن عباس کی روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک مرغ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس سے نکلا ،تو کسی شخص نے اسے برا بھلا کہا . آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلمنے فرمایا.کہ مرغ کو برا بھلا مت کہو ، کیونکہ یہ نماز کے لیے بلاتا ہے . ایک روایت میں آتا ہےکہ جب تم مرغ کی بانگ سنو،تو اللہ سے اس کا فضل طلب کرو. کیونکہ یہ فرشتے کو دیکھتا ہے.حضرت جابر رضی للہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ گھر میں سفید مرغ رکھا کروکیونکہ جس گھر میں سفید مرگ ہوا اس میں شیطان اور جادوگر کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے.حضرت انس بن مالک ، ابوہریرہ، ابو زید انصاری اور ابن عمررضی اللہ عنحم نقل کرتے ہیں . کہ سفید مرگ میرا دوست ہے میرے دوست کا دوست ہےاور میرے دشمن کا دشمن ہے.ابوزید انصاری رضی اللہ عنہ کی روایت میں اضافہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس بھی اس طرح کا مرغ تھا. جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلمکے گھر میں رات بسر کرتا تھا. شیخ صالحی کہتے ہیں کہ روایت مختلف اسناد سے مروی ہے . اگرچہ تمام ضعیف ہیں. لیکن جب کسی ایک مضمن کے بارے میں مختلف ضعیف روایت جمع ہوں .تو ان کا اعتبار کیا جا سکتا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!