نبی کریم ﷺ کا عمامہ

نبی کریم ﷺ کا عمامہ

عمامہ کا استعمال رسول اللہﷺ کو پسند تھا۔فتح مکہ کے دن آنحضرتﷺ نے سیاہ عمامہ باندھا ہوا تھا۔ایک صحابی نے ایک اور موقع پر آپﷺ کو منبر پر خطبہ ارشاد فرماتےدیکھا۔آپﷺ نے سیاہ عمامہ باندھا ہوا تھا۔ مختلف صحابہ کرام بھی آپﷺ کے اتباع میں سیاہعمامہ باندھا کرتے تھے۔حضرت حسن،حضرت عبداللہ بن زبیر اور حضرت معاویہ سے سیاہ عمامہ باندھ کر خطبہ دینا منقول ہے۔ روایات سے رسول اللہﷺ کے عمامہ کی درج ذیل خصوصیات معلوم ہوتی ہیں

۔1۔ آپﷺ کے عمامہ کی مقدار چھ یا سات ہاتھ ہوتی۔ بعض روایات میں بارہ ہاتھ کا بھی ذکر ہے۔(شرح شمائل،ص160)

۔2. آپﷺ عمامہ سر کے ارد گرد پُرپیچ باندھا کرتے۔ٹوپی کے ساتھ باندھتے۔کبھی بغیر ٹوپی کے بھی باندھ لیتے۔
۔3. آپﷺ پشت کی جانب کندھوں کے درمیان شملہ چھوڑا کرتے۔کبھی دائیں طرف شملہ چھوڑتے۔دونوں طرف بھی شملہ چھوڑا ہے۔(شرح شمائل،ص163)
۔4. فتح مکہ کے موقع پر رسول اللہﷺ سے سیاہ عمامہ باندھنا ثابت ہے۔اس کے علاوہ مختلف روایات میں سفید ،زرد اور سرخ عمامہ کا بھی ذکر موجود ہے۔
البتہ صحابہ کرام  سے پانچ رنگ کے عمامے باندھنا ثابت ہے۔ سیاہ،سفید،سرخ،زرد، اورسبز۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!