حفظ القرآن – پاسبان اسلامک سینٹر
پاسبان اسلامک سینٹر میں حفظِ قرآن کی تعلیم تین سالہ منظم نصاب کے تحت دی جاتی ہے۔ پہلے سال میں طلبہ کو قرآنِ کریم کے ابتدائی 10 سے 15 پارے حفظ کروائے جاتے ہیں تاکہ وہ مضبوط بنیاد کے ساتھ حفظ کا سفر شروع کریں۔ دوسرے سال میں قرآنِ کریم کا مکمل حفظ مکمل کروایا جاتا ہے۔ جب کہ تیسرے سال میں طلبہ کو قرآنِ کریم کی دہرائی (گردان) کے ساتھ ساتھ ترجمہ قرآن کی تعلیم بھی دی جاتی ہے، تاکہ وہ نہ صرف قرآن کو یاد کریں بلکہ اس کے مفہوم اور پیغام کو بھی سمجھ سکیں۔
پاسبان اسلامک سینٹر میں قرآن کریم کی تعلیم ایک مکمل اور ہمہ جہت نظام کے تحت دی جاتی ہے۔ ہمارا مقصد صرف قرآن کو حفظ کروانا نہیں، بلکہ بچوں کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور جسمانی تربیت کرنا بھی ہے۔
اہم خصوصیات
جامع حفظ کا نظام
بچوں کو ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں قرآن مجید ناظرہ اور حفظ کروایا جاتا ہے، جس میں تجوید و تلفظ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
اسلامی تربیت اور کردار سازی
اساتذہ بچوں کی اسلامی اقدار، اخلاقیات اور کردار کی تعمیر پر خصوصی توجہ دیتے ہیں تاکہ وہ اچھے مسلمان اور باکردار انسان بنیں۔
تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی مضامین
زیادہ تر بچے 5ویں جماعت کے بعد حفظ شروع کرتے ہیں، اس لیے ان کے لیے اردو، انگلش اور ریاضی کے خصوصی اسکول کلاسز بھی رکھے جاتے ہیں تاکہ وہ 8ویں جماعت کے امتحانات کی تیاری جاری رکھ سکیں۔
جسمانی اور ذہنی نشوونما
طلبہ کی جسمانی صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ باقاعدہ کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ بچے چست، پرجوش اور ذہنی طور پر تازہ دم رہیں۔
یہ چار رُخی تربیتی نظام پاسبان اسلامک سینٹر کے شعبہ حفظ کو منفرد بناتا ہے۔




