وضو کے بعد کی دعا

وضو کے بعد کی دعا

’’مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوْءَ، ثُمَّ يَقُولُ حِينَ يَفْرُغُ مِنْ وُضُوئِهِ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللہُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، إِلَّا فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةُ، يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا ۔‘‘(ابو داوود سلمان بن اشعث م: 275 ھ ،سنن ابی داوود، رقم الحدیث:169 ص:43ج:1ناشر:المکتبۃ العصریہ صیدا بیروت)

مفہومِ حدیث:
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ ہر وہ مسلمان جو اچھے طریقے سے وضو کرنے کے بعد آسمان کی طرف منہ اٹھا کر یہ کلمہ پڑھے (اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ) تو اس کے لئے جنت کے 8 دروازے کھل جاتے ہیں کہ وہ جس سے چاہے گا داخل ہوگا ۔

تشریح:
ایک مسلمان کے لئے اللہ تعالیٰ کے سامنے بندگی کے اظہار کا سب سے اہم طریقہ نماز پڑھنا ہے۔ نماز کی اسی اہمیت کے پیش نظر شریعت نے یہ لازم قرار دیا ہے ،کہ جب کوئی مسلمان نماز شروع کرے تو اس کا بدن پاک ہونا چاہیے اور بدن کے پاک ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بھی اہم ہے کہ اس کے بدن کے ساتھ ساتھ اس کا دل بھی روحانی نجاستوں اور گندگی سے پاک ہو ۔
اب یہ دواہم چیزیں ہیں کہ نماز شروع کرنے سے پہلے آپ کا بدن بھی پاک ہو اور آپ کا دل بھی پاک ہو ۔ بدن کی طہارت کے لئے انسان وضو کرلیتا ہے ،کہ جب وضو کرتا ہے تو اس کا جسم طہارت حاصل کر لیتا ہے۔اور دل کی طہارت ایمان کے ذریعے ہوئی ہے اسی مقصد کے لئے وضو کرنے کے بعد کلمہ شہادت کو مسنون قرار دیا گیا ہے۔جب مسلمان وضو کرے تو وضو کرنے کے بعد کلمہ شہادت کے ذریعے اپنے ایمان کی تجدید کرے اور ایمان کی تجدید کرنے کے ذریعے وہ اپنے دل کو گندگیوں سے پاک کریں۔ جب یہ دونوں کام ہو جائیں گے کہ وضو کرے اور بعد میں کلمہ شہادت پڑے گا۔(بعض روایات میں اس پر ان الفاظ کا اضافہ ہے کہ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ  مِنَ  الْمُتَطَھِّرِیْنَ کہ اللہ تعالیٰ مجھے توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے اور مجھے پاک صاف لوگوں میں بنا دیجئے۔جب یہ دعا مکمل وضو کرنے کے بعد پڑھی جائے گی) اب یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس بندے کا بدن بھی پاک ہے اور اس کا دل بھی پاک ہے اور ان دونوں کی طہارت کے بعد جب وہ نماز جیسی اہم عبادت میں داخل ہوگا تو یقیناً اسے نماز کے فوائد اور برکات بھی حاصل ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!