دعوت قبول کرنا

دعوت قبول کرنا

عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ’’أِذَا دُعِیَ أَحَدُکُمْ فَلْیُجِبْ، فَإِنْ شَاءَ طَعَمَ، وَ إِنْ شَاءَ تَرَکَ۔‘‘ (ابن حنبل ،احمد بن حنبل ،م:241ھ ،مسند احمد بن حنبل،رقم الحدیث ؛15218 ص:386ج:23،ناشر:موسسۃ الرسالۃط:الاولیٰ1421ھ)

مفہوم حدیث:
حضرت جابررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کسی کودعوت دی جائے تو دعوت کوقبول کیا کرو ،اور پھر اگرکھانے کی خواہش نہ ہو تو مت کھاؤ ۔

تشریح:
شریعت نےایک معاشرے میں امن اور سکون کے قیام کے لئے جو سیدھے سادھے اصول بتلا رکھے ہیں ،ان میں ایک اہم اصول یہ بھی ہےکہ جب معاشرے کا کوئی فرد آپ کو دعوت دے کھانے کے لئے ،باہمی محبت پھیلانے کے لئےیا، ایک دوسرے کے لئے دل میں محبت کے جذبات پیدا کرنے کے لئے،تو یہ ضروری ہے کہ دوسرے کی دعوت کو قبول کیا جائے۔اور اس میںاس بات کو پیش نظر نہ رکھا جائے میرا سٹیٹس تو اونچا ہے،یا میری شان تو اعلیٰ ہےاور جو دعوت دے رہا ہےوہ کمتر درجے کا ہے۔ یہ فرق رکھنا اسلام کی روح کے منافی ہے۔
سرکاردوعالمﷺ کے بارے میں روایات میں آتا ہے کہ نبیﷺ غلاموں کی دعوت بھی قبول فرمایا کرتے تھے،خواہ وہ جوکی روٹی پر ہی مشتمل کیوں نہ ہو۔
اس زمانے میں غلاموں کا طبقہ سب سے کمزور شمار کیا جاتا تھا یہ وہ لوگ تھے جن کا نہ کوئی گھر تھا، نہ کوئی رہائش تھی ، بلکہ اپنی جان پر بھی انکی ملکیت نہیں تھی، کسی دوسرے کی ملکیت میں ہوا کرتے تھے ۔اس طرح کا کوئی غریب انسان اگر نبی کریمﷺ کی دعوت کرتا تو آپ ﷺ اس کی دعوت کو بخوشی قبول فرما لیا کرتے، رسول اللہ ﷺ کو چاہے زمین پر بیٹھ کر ہی کیوں نہ کھانا پڑے ۔لیکن ایسےطبقات کی دعوت قبول کرتے تھے۔
اس میںمیرے اورآپ کےلئےدرس ہےکہ معاشرےکاکوئی فرد بھی آپ کو دعوت دے ، اوراس کی دعوت قبول کرنے میں آپ کے اوقات کا اور مصروفیات کا کوئی حرج نہ ہوتا ہو، تو مناسب یہ ہوتا ہے کہ اس کی دعوت کو قبول کرلیا جائے۔ اور اگر کھانے کی طلب نہ ہو پھر بھی انسان کو جانا چاہئے، تاکہ اس کی دعوت قبول ہوجائے۔ پھر اپنی سہولت کیلئے کھانا کھانے سے انکار کی گنجائش ہے۔
یہ شریعت کے وہ اہم اصول ہیں کہ ان پر عمل کرنے سے کسی بھی معاشرے میں افراد کے درمیان باہمی محبت پیدا ہوتی ہے، بھائی چارہ پیدا ہوتا ہے، دلوں  میں دوریاں کم ہوتی ہیں اور لوگ ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!