اذان کے بعد دعا کی اہمیت

اذان کے بعد دعا کی اہمیت

مفہوم حدیث:
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ہے کہ نبی کریم ﷺ فرمایا کہ جو آدمی میں اذان سننے کے بعد یہ دعا پڑھے :
’’اے اللہ ! اس دعوت ِکاملہ اور اس کے نتیجے میں قائم ہونے والی نماز کے رب: آپﷺکو فضیلت اور مقام تقرب عطا فرمائیے، اور آپﷺ ان کو وہ مقام محمود عطا فرمائیے جس کا آپ نے وعدہ کیا تھا ۔‘‘
تواس کے لئے میری شفاعت لازم ہوجائے گی۔

تشریح:
نبی کریم ﷺکو اللہ تبارک و تعالیٰ نے جہاں اور بہت سارے امتیازات عطا فرمائے ہیں وہاں ایک امتیاز رسول اللہ ﷺ کا یہ ہے کہ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کو مقام محمود عطا فرمائیں گے۔مقام محمودکا تذکرہ قرآن کریم میں بھی ہے۔ مفسرین مقامِ محمود کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نبی کریم ﷺکو قیامت والے دن شفاعت کا منصب عطا فرمائیں گے۔ آپﷺ کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ جس کی چاہیں شفاعت فرما لیں۔شفاعت کے اس منصب کو مقام محمود کہاجاتا ہے۔
جوآدمی اذان کے بعد درج بالادعا رسول اللہ ﷺ کے حق میں کرتا ہے۔ نبی کریم ﷺنے اس کے لیے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ میں قیامت والے دن اس کی شفاعت کروں گا۔اذان میں جناب نبی کریم ﷺ کی رسالت کا اقرار کیا جاتا ہے اور اذان کے فورا بعد نبی کریم ﷺ کیلئے مقامِ محمود کے حصول کی خواہش کی جاتی ہے۔ اگر ایک مؤمن اس بات کو ذہن میں رکھے اور نبی کریم ﷺ کی محبت اور آپ ﷺکے عشق کو دل میں رکھتے ہوئے اذان میں اقرار کے کلمات سنے اور اسی توجہ کے ساتھ اذان کے بعد نبی کریم ﷺ کے لیے یہ دعا بھی کرے، تو یقیناً اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے دل میں جناب رسول اللہﷺ کی محبت میں مزید اضافہ فرمائیں گے ۔اور اس کو قیامت کے دن نبی کریم ﷺ کی شفاعت بھی نصیب ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!