نبی کریم ﷺکا قربانی کا جانور کیسا ہوتا تھا

نبی کریم ﷺکا قربانی کا جانور کیسا ہوتا تھا

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ ’’إِذَا أَرَادَ أَنْ يُضَحِّيَ، اشْتَرَى كَبْشَيْنِ عَظِيمَيْنِ، سَمِينَيْنِ، أَقْرَنَيْنِ، أَمْلَحَيْنِ
مَوْجُوءَيْنِ۔‘‘

مفہوم حدیث:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب قربانی کرنے کا ارداہ فرماتے تو ایسے دو دنبے خریدا کرتے تھے جو موٹے تازے ہوتے، سینگوں والے ہوتے، اور ان کا رنگ سیاہ و سفید ہوتا ،اور وہ موٹے اور خصی دنبے ہوا کرتے تھے ۔

تشریح:
رسول اللہ ﷺقربانی کی عبادت بڑے اہتمام کے ساتھ فرمایا کرتے تھے ۔اور قربانی کا جانور لینے میں بھی شوق کا اظہار فرماتے تھے۔
چنانچہ مختلف روایات میں نبی کریم ﷺکے قربانی کے جانور کی خصوصیات مذکور ہیں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہمہ کی روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایسا دنبہ ذبح کرتے ،جس کی آنکھیں سیاہ ہوتیں، اس کا سینہ اور پیٹ بھی سیاہ ہوتا،اور اس کے پاؤں بھی سیاہ ہوتے ،اور باقی جسم سفید ہوا کرتا تھا ۔ (ابو داؤد:2792)
یہ مذکورہ روایت،جو حضرت ابوہریرہ h سےمروی ہے۔ ا س میں تفصیل کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے قربانی کے جانور کی خصوصیات مذکور ہیں، کہ نبی کریم ﷺ ایسا دنبہ خریدتے جو موٹا تازہ ہوتا ،اور سینگ والا دنبہ نبی کریمﷺ پسند فرماتے تھے ، رنگ میں نبی کریم ﷺکو ایسا دُنبہ پسند تھا جو سیاہ و سفید اور خصی ہوتا، رسول اللہ ﷺ نے سینگوں والے دنبے کی قربانی کو بہترین قربانی فرمایا۔

حضرت امام عبدالرزاقرضی اللہ عنہ نے اپنی مصنف میں ایک روایت نقل کی ہے، کہ ایک صحابی نبی کریم ﷺ کے سامنے سے ایک ایسا دنبہ لے کر گزرے، جو سینگوں والا اور بڑی بڑی آنکھوں والا تھا۔نبی کریم ﷺ نے جانور دیکھ کر شوق کا اظہار فرمایا ، اور ارشاد فرمایا کہ اس قربانی کے جانور کی مشابہت حضرت ابراہیم علیہ سلام کے دنبے کے ساتھ ہے۔حضرت معاذ بن عفراءرضی اللہ عنہ قریب کھڑے تھے، جب انہوں نے نبی کریم ﷺ کا شوق ملاحظہ فرمایا تو یہ جانور خرید کر نبی کریم ﷺ کوہدیہ کیا ،رسول اللہ ﷺنے پھر اسکی قربانی کی۔
(مصنف عبدالرزاق :8131)
یہ رسول اللہ ﷺ کے قربانی کے جانور کی تفصیلات ہیں ۔ اب اگر کوئی مسلمان ذوق رکھتا ہے، اور استعداد بھی رکھتا ہے،تو اسے چاہیے کہ ایسا جانور خریدے جو نبی کریم ﷺ کے قربانی کے جانور کے مشابہ ہو،تو اسے یقیناً اجر زیادہ ملے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!