ذکر الہی کی فضیلت

مفہوم:
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ تم لوگ اللہ تعالی کے ذکر اور قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کیا کرو کہ یہ عمل تمھارے ذکر کا آسمانوں میں سبب بنے گا اورتمہارے لیے ہدایت کا نور ثابت ہو گا.
تشریح:
انسان ذکر و عبادت کے ذریعے اللہ تعالی کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بناتا ہے جب ایک انسان زمین پر اللہ کا ذکر کرتا ہے تو اللہ آسمانوں پر اس پر فخر کرتا ہے.
چنانچہ قرآن کریم کی یہ آیت مبارک آپ نے بار ہاسنی ہو گی:
فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ
“کہ تم مجھے یاد کرو تو میں تمہیں یاد کروں گا
وَ اشْكُرُوْا لِیْ وَ لَا تَكْفُرُوْنِ۠
” اور میرے شکر گزار بندے بن کے رہو اور میری نافرمانی نا کرو”
اس رویت میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہی ہدایت فرمائی ہے کہ زمین پر اللہ کا ذکر اور قرآن کریم کی تلاوت کیا کرو . یہ ایسا مبارک عمل ہے کہ اس عمل کے ذریعے آسمانوں میں تمہارے تذکرے ہوں گے اور یہی عمل تمہارے لیے ہدایت کا نور بھی ثابت ہو گا

اللہ تعالی مجھے اور آپ کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!