اللہ کی رحمت حاصل کرنے کا طریقہ

اللہ کی رحمت حاصل کرنے کا طریقہ

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ” ثلاث من كن فيه نشر الله عليه كنفه وأدخله جنته: رفق بالضعيف، وشفقة على الوالدين، وإحسان إلى المملوك

مفہوم:
نبی کریم ﷺ کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ تین خوبیاں ایسی ہیں جو کسی بندے میں ہوں تو قیامت والے دن اللہ تعالی کی رحمت اس بندے کی طرف متوجہ ہو گی اور اللہ اسے جنت میں داخل کریں گے. پہلی خوبی یہ کہ وہ والدین کے ساتھ مہربانی کا معاملہ کرے، دوسری خوبی یہ کہ وہ کمزور لوگوں کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آئے اور تیسری خوبی یہ کہ وہ غلاموں کے ساتھ اچھا رویہ رکھے.

تشریح:
قیامت کا دن اتنا ہولناک ہے کہ کوئی بھی اللہ تعالی کی رحمت کے بغیر نجات حاصل نہیں کر سکتا اس دن اس کے اعمال کام آئیں گے. مگر اعمال کے ساتھ ہر انسان اللہ تعالی کی رحمت کا محتاج ہو گا. کچھ اعمال ایسے ہیں جو اپنی زندگی میں اس روئے زمین پر کیے جائیں تو قیامت والے دن اللہ تعالی کی رحمت خاص طور پر بندے کی طرف متوجہ ہوتی ہے.

اس روایت میں نبی کریم ﷺ نے کچھ اعمال کی نشاندہی فرمائی ہے کہ اگر ان اعمال کی عادت بنا لی جائے تو یقینا قیامت کے روز میں اور آپ بھی اللہ تعالی کی رحمت کے مستحق ہو گے.

پہلی خوبی یہ کہ والدین کے ساتھ اچھا رویہ رکھا جائے.
جیسے قرآن کریم میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ

فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ
” والدین کے سامنے اف تک نہ کہو”

یعنی ہر معاملے میں ان کی ہر قسم کی بات برداشت کرو اور کسی قسم کا ردعمل والدین کو مت دو
دوسری خوبی یہ ہے کہ کمزور کے ساتھ نرمی کرنا معاشرے میں بہت سارے کمزور طبقات ہوتے ہیں مثلا بیوہ عورتیں ، یتیم اور جسمانی و مالی طور پر جو کمزور لوگ ہیں آپ کو چاہیے کہ ان کی مدد کیجئے جتنی اللہ تعالی نے آپ کو وسعت دی ہے . بلخصوص اگر کوئی آدمی آپ سے قرض مانگے تو اس کے ساتھ نرمی کا معاملہ کرا چاہیے آسان شرائط پر اس کو قرض دینا چاہیے.

اور تیسری خوبی یہ ہے کہ غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا قدیم زمانے میں غلام ہوا کرنے تھے اور آج کل ملازمین نے ان کی جگہ لے لی ہے. ان ملازمین کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرنا چاہیے. خواہ وہ آپ کے گھر یا فیکٹری اور دفتر میں کام کرنے والے ہوں‌.

بالخصوص گھروں میں جو خواتین اور ملازمین کام کرتے ہیں ان بچاروں کا پرسان حال کوئی نیں ہوتا اور اجرت بھی انتہائی میمولی ہوتی ہے لہذا یہ گھر کے مالکان کی زمہ داری ہے کہ ایسے کمزور کوگ جو آپ کے گھر میں کام کرتے ہیں خواہ وہ مرد ہو یا عورت ہو ان کی خبر گیری کیا کریں اور اجرت ان کو اتنی دیں کہ ان کی ضروریات پوری کر سکیں

اللہ تعالی آپ کواورمجھے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمایں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!