نبی کریم ﷺ کا قربانی کا جانور کیسا ہوتا تھا

نبی کریم ﷺ کا قربانی کا جانور کیسا ہوتا تھا

مفہوم حدیث:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب قربانی کرنے کا ارادہ فرماتے تو ایسے دو دنبے خریدہ کرتے تھے جو موٹے تازہ ہوتے ، سینگوں والے ہوتے اور ان کا رنگ سیاہ سفید ہوتا اور وہ
موٹے اور خصی دنبے ہوا کرتے تھے.

تشریح:

رسول اللہ ﷺ قربانی کی عبادت بڑے اہتمام کو ساتھ فرمایا کرتے تھے اور قربانی کا جانور لینے میں بھی شوق کا اظہار فرماتے تھے. چنانچہ مختلف روایت میں نبی کریم ﷺ کے قربانی کے جانور کی خصوصیات مذکور ہیں.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی رویت ہے کہ نبی کریمﷺ ایسا دنبہ ذبح کرتے تھے جس کی آنکھیں سیاہ ہوتی ، اس کا سینہ اور پیٹ بھی سیاہ ہوتا اور اس کے پاؤں بھی سیاہ ہوتے.

یہ مذکورہ روایت جو حضرت ابوہریرہ سے مروی ہےاس میں تفصیل کے ساتھ رسول ﷺ کے قربانی کے جانور کی خصوصیات مذکور ہیں کہ نبی کریم ﷺ ایسا دنبا خریدتے جو موٹا تازہ ہوتا اور سینگ والا دنبہ نبی کریم ﷺ پسند فرماتے تھے رنگ میں نبی کریم ﷺ کو ایسا دنبہ پسند تھا اور سیاہ و سفید اور خصی ہوتا رسول اللہ ﷺ نے سینگوں والے دنبے کی قربانی کو بہترین قربانی فرمایا.

حضرت امام عبدالرزاق رحمتہ اللہ نے اپنی مصنف میں ایک روایت نقل کی ہے. کہ ایک صحابی نبی کریم ﷺ کے سامنے سے ایک ایسا دنبہ لے کر گزرے جو سینگوں والا اور بڑی آنکھوں والا ، نبی کریم ﷺ نے جانور کو دیکھ کر شوق کا اظہار فرمایا، اور ارشاد فرمایا کہ قربانی کے جانور کی مشابہت حضرت ابراھیم علیہ السلام کے دنبے کے ساتھ ہے.حضرت معاذ بن عفرارضی اللہ عنہ قریب کھڑے تھے جب نبی کریم ﷺ نے شوق کا ملاحظہ فرمایا تو یہ جانور خرید کر نبی کریم ﷺ کو ہدیہ کیا رسول ﷺنے پھر اس کی قربانی کی.

یہ رسول اللہ ﷺ کے قربانی کے جانور کی تفصیلات ہیں اگر اب کوئی مسلمان ذوق رکھتا ہے اور استعداد بھی رکھتا ہے تو اسے چاہیے کہ ایسا جانور خریدے جو نبی کریم ﷺ کے قربانی کے جانور کے ساتھ مشابہ ہو تو اسے یقینا اجر ذیادہ ملے گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!