عشرہ ذی الحج کی فضیلت

مفہوم:
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم یہ ہے کہ زلحج کے ابتدائی دنوں میں کیے جانے والے اعمال سے زیادہ افضل کوئی عمل نہیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ اللہ تعالی کی راہ میں جہاد بھی نہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالی کے راستے میں جہاد بھی نہیں
تشریح:
اللہ تعالی نے اپنی مخلوق میں سے کچھ کو دیگر پر فضیلت دی ہے اللہ نے بعض دنوں کو بعض پر اور کچھ راتوں کو دیگر راتوں پر کچھ مہینوں کو دیگر مہینوں پر فضیلت دی ہے اور نیکیوں کے اعتبار سے بھی بعض مہینوں کو بعض پر فضیلت دی ہے جیسے رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور پھر رمضان کی آخری دس راتیں ہیں لیلۃ القدر کی رات ہے دس محرم کا دن ہے ان اوقات کو نیکیوں کا موسم کا آجاتا ہے کہ ان دنوں میں کئے جانے والے اعمال اللہ تعالی کو انتہائی پسند ہیں اور ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ان میں بندہ اللہ تعالی کو راضی کرنے کی فکر زیادہ کرے
چنانچہ اس طریقہ سے زلحج کے ابتدائی دس دن ہیں جن کو روایت کی روشنی میں علماء کرام سال کے تمام دنوں سے افضل قرار دیا ہے اس لیے مسلمانوں کو یہ چاہیے کہ ان دنوں کو ضائع نہ کیا جائے بلکہ اللہ کی عبادت زیادہ سے زیادہ کی جائے
ان دنوں میں دو کام کرنے کا خاص اہتمام کرنا چاہیے
1. روزہ رکھنے کا اہتمام کیا جائے کیوں کے اللہ تعالی کو باقی اعمال کی نسبت روزہ زیادہ پسند ہے
2. اللہ تعالی کا ذکر ان دنوں میں زیادہ کرنا چاہیے

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ذی الحج کے ابتدائی دس دن اللہ تعالی کے ہاں انتہائی عظمت والے دن ہیں۔ اور ان میں کیا جانے والی نیکی والا عمل بہت مطلوب ہے۔ لہذا ان دنوں میں لا الہ الا اللہ سبحان اللہ اور تکبیر ات کہنے کا اہتمام کیا کرو
تکبیرات سے مراد یہ ہے کہ انسان یہ کلمات زیادہ سے زیادہ پڑھے
اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد
چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے کہ زلحج کے دس دن میں بازاروں میں جاتے تھے گلیوں میں چکر لگاتے تھے اور یہ تکبیرات اونچی آواز سے پڑھا کرتے تھے لوگ ان کو دیکھ کر تکبیرات پڑھنے کا اہتمام کرتے تھے
آجکل تکبیرات پڑھنے کا عمل تقریبا ختم ہوتا جارہا ہے لہٰذا ان دس دنوں میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالی کا ذکر کیا کریں اللہ تعالی کے مبارک ناموں کا ورد کیا کریں اور بالخصوص تکبیرات کثرت کے ساتھ کہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!