رمضان میں احد کے پہاڑ کے برابر عمل کیجیے

مفہوم:
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تم میں سے کوئی شخص ایسا ہے جو روزانہ احد پہاڑ کے برابر عمل کر لیا کریں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم روزانہ احد پہاڑ کے برابر عمل کیسے کریں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اسکے سبحان اللہ ایک بار کہنے کا ثواب احد کے پہاڑ سے زیادہ ہے الحمداللہ کا ثواب احد پہاڑ سے زیادہ ہے لا الہ الا اللہ کا ثواب احد پہاڑ سے زیادہ ہے اللہ اکبر کا ثواب احد پہاڑ سے زیادہ ہے
تشریح:
اللہ کے مبارک نام ہے اس قدر تاثیر اور برکت ہے کہ اللہ کا نام لینا آپ کے نامہ اعمال کو بھر دیتا ہے احد پہاڑ بہت بڑا پہاڑ ہے اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے مخاطب ھو کر ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کون ایسا شخص ہے جو روزانہ احد پہاڑ کے برابر عمل کرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے اس کو ناممکن سمجھا کہ ہم احد پہاڑ کے برابر عمل کیسے کریں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو یہ طریقہ کار بتلایا کہ ایک مرتبہ سبحان اللہ کہنا تو نامہ اعمال میں احد پہاڑ سے زیادہ نیکیاں لکھی جائیں گی اسی طرح ایک مرتبہ اللہ اکبر کہہ دینا لا الہٰ کہہ دینا سبحان اللہ کہہ دینا یہ انسان کو احد پہاڑ سے زیادہ لکھیا دلادیتا ہے چنانچہ ایک اور روایت میں آتا ہے کہ سبحان اللہ اور الحمد اللہ کہہ دینا زمین اور آسمان کے درمیان خلا کو نیکیوں سے بھر دیتا ہے
اللہ تعالی مجھے اور آپ کو اس عمل کو کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!