مفہوم حدیث:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر بہت ہلکے ہیں اور میزان عمل میں بہت بھاری ہے اور اللہ تعالی کو بہت محبوب ہے اور وہ دو کلمے یہ ہیں
سبحان اللہ بحمدہ سبحان اللہ العظیم
تشریح:
انسان کی اخروی کامیابی اور نقصان کا دارومدار اس کے نامہ اعمال پر ہے اگر اعمال نامہ بھاری نکلا تو کامیاب ہو جائے گا قرآن کریم کی سورۃ مومنون آیت 102 میں بھی ذکر ہے
فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
جس شخص کا میزان بھاری نکلے گا اس کی نیکیاں ذیادہ کی ہوگی تو وہ شخص ہمیشہ کے لیے فلاح پا جائے گا
وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فِیْ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَۚ
جس کا میزان عمل ہلکا پڑ جائے گا اس میں نیکیاں کم ہوگی تو وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے آپ کو نقصان میں ڈالا اور جہنم میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رہیں گے
معلوم ہوا کہ نجات کا دارومدار میزان عمل پر ہے حسنات کی مقدار پر ہے نیکیاں زیادہ ہوگی تو کامیابیوں کا دروازہ کھل جاتا ہے
اس روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نامہ اعمال کو وزنی کرنے کا ایک آسان نسخہ بتایا ہے کہ دو کلمات ایسے ہیں جو زبان پر بہت ہلکے ہیں اور انسان لمحہ بھر میں ان کو پڑھ لیتا ہے مگر نامہ اعمال کے لیے ایک لمحہ بھی بہت وزنی ہے ان کی ایک اور خصوصیات یہ بھی ہے کہ اللہ تعالی کو یہ جو کل میں بہت محبوب ہیں
اور وہ دو کل میں یہ ہے
سبحان اللہ بحمدہ سبحان اللہ العظیم
میں اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں میں اللہ کی پریت بھی بیان کرتا ہوں جو نہایت عظمت والا ہے یہ نہایت خوبصورت کلمات ہیں لہٰذا آپ کوشش کیجیے کہ اپنی زندگی کے معمولات میں ہر روز مناسب مقدار میں پڑھیں تاکہ اس کی وجہ سے آپ کا اعمال روزانہ کی بنیاد پر وزنی ہوتا رہے.