لیلتہ القدر کی اہمیت

مفہوم:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص نے ایمان اور ثواب کی نیت سے لیلۃ القدر میں قیام کیا تو اس کے گذشتہ تمام گناہ معاف فرما دے گا .
تشریح:
اللہ تبارک و تعالی کو اپنے بندوں سے عبادت مطلوب ہے اور عبادت کرنے کے لیے اللہ نے بندوں کو مواقع بھی فراہم کیے ہوئے ہیں۔گزشتہ امتوں کو اللہ نے لمبی عمر عطا فرمائے تھی اور سینکڑوں سال پر مشتمل عمروں کو وہ اللہ تعالی کے لئے آباد استعمال کرتے تھے اس امت کی عمر اور زندگی مختصر ہے 60،یا 70 سال کی اوسط زندگی ہے. تو اس امت کو اللہ نے لیلۃ القدر کی شکل میں اپنی عبادت کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ اور بھی مختلف مواقع ہیں جن میں عبادت کا ثواب بڑھ جایا کرتا ہے. لیکن ان تمام مواقعوں میں سے لیلۃ القدر سرفہرست ہے اس کی فضیلت میں قرآن کریم کی ایک پوری سورت ہے. جس میں یہ آیت ہے
لَیْلَةُ الْقَدْرِخَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ
شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے
گویا اس ایک رات میں عبادت کرنے کا ثواب 80 سال کی عبادت سے زیادہ ملتا ہے یہ اللہ تعالی نے امت محمدیہ کو خصوصیت عطا فرمائی ہے کہ اس امت کا کام تھوڑا ہوتا ہے لیکن تھوڑے کام پر اس کو اجر بہت زیادہ ملتا ہے
ایک اور روایت میں آتا ہے کہ لیلۃ القدر کو حضرت جبرائیل فرشتوں کی ایک جماعت کے ساتھ زمین پر اترتے ہیں اور جو بھی شخص اللہ تعالی کے ذکر میں مصروف ہوں اس کے لئے دعائے مغفرت فرماتے ہیں (شعب الایمان: 3421)
رمضان کے آخری عشرہ میں اللہ نے اس عظیم نعمت کو پوشیدہ رکھا ہے. اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ اس عشرے کی ہر رات کو قیام کے لئے ذکر کے لئے اور اللہ کی عبادت کے لیے اور دعاؤں کے لئے استعمال کیا جائے.
اللہ مجھے اور آپ کو عمل کی توفیق دے.آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!