نماز کے اوقات کی حفاظت

مفہوم:
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم یہ ہے کہ ابوذر اس وقت تم کیا کرو گے کہ جب تم پر ایسے امراء اور حکام مسلط ہوں گے جو نماز کو ضائع کر دیں گے یا نماز کو اپنے وقت سے تاخیر کے ساتھ ادا کریں گے۔ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہمیں حکم فرمائیے کہ ہمیں ایسے وقت میں کیا کرنا چاہیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کے نمازوں کو اپنے مقررہ وقت پر ادا کرو۔
تشریح:
ایک بندے کے لئے اپنے خالق کے سامنے بندگی کے اظہار کا سب سے بہترین طریقہ نماز پڑھنا ہے اس لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ نے بہت سارے ارشادات مبارکہ میں نماز کی اہمیت کو بیان فرمایا ہے ایک جگہ آپ کا فرمان ہے کہ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں آتا ہے کہ جب کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی مشکل درپیش ہوتی تو نماز کی طرف توجہ فرماتے
ایک بندے اور نافرمان کے درمیان فرق نماز ہے اگر کوئی شخص پانچ وقت کی روزانہ نماز ادا کرتا ہے تو گویا کہ وہ اپنے آپ کو اللہ تعالی کا بندہ تسلیم کرتا ہے اور بندگی کے تقاضے پورے کرتا ہے اور اگر کوئی شخص نماز ادا نہیں کرتا تو چاہے وہ اپنے منہ سے انکار نہ بھی کرے لیکن وہ اپنے عمل کے ذریعے بندگی کا انکار کرتا ہے اس لئے قرآن کریم نے نمازوں کی حفاظت کا درس دیا ایک جگہ ارشاد ہے
حٰفِظُوْا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوةِ الْوُسْطٰىۗ-وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِیْنَ(۲۳۸)
کے نمازوں کی حفاظت کرو نماز عصر کی اور عاجزی کے ساتھ اللہ تعالی کے سامنے کھڑے ہو
قرآن کریم کی ایک اور آیت ہے
إِنَّ الصَّلاَةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَّوْقُوتًا
نماز مومنوں پر مقررہ اوقات میں فرض کی گئی ہے
نماز کی حفاظت بھی کرنی چاہیے اس کے ساتھ وقت کی بھی کے نماز اس کے وقت پر ادا کی جائے ہمارے بالعموم اور نوجوانوں میں بلخصوص وقت پر نہیں پڑھنے کی عادت پائی جاتی ہے اور انتظار کرتے ہیں کہ اب پڑھ لیتا ہوں حتی کہ نماز کو فوت کر دیتے ہیں اس عادت سے بچنا چاہیے جیسے ہی اذان ہو فورا مسجد جا کر نماز کو اپنے مقررہ وقت پر ادا کرنا چاہیے اللہ تعالی مجھے اور آپ کو نماز قائم کرنے والوں کی فہرست میں اٹھائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!