رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اونٹنیاں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ملکیت میں سواری کے لیے چند اونٹنیاں تھیں. دودھ دینے والی اونٹنیاں ان کے علاوہ تھیں. ذیل میں ان کا تذکرہ کیا جاتا ہے.
القصوا: یہ ان دو انٹنیوں میں سے ایک تھی. جو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سفر ہجرت کے لیے خریدی تھیں. رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلمنے چار سو درہم کے عوض حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے خرید لی. یہی وہ اونٹنی ہے جس پر سوار ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع ارشاد فرمایا.
العضباء: یہ بڑی تیز رفتار اونٹنی تھی. دوڑ میں ہمیشہ اول آتی تھی. ایک مرتبہ ایک دیہاتی کی اونٹنی اس سے آگے نکل گئی.صحابہ کرام رضی اللہ عنھم پر یہ معاملہ بڑا شاق گزرا. کہ عضباء مقابلے میں پیچھے کیوں رہ گئی. رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ذکر کیا گیاکہ اللہ تعالی کا طریقہ کار ہے کہ جس چیز کو دنیا میں اٹھاتا ہے اس پر زوال بھی آتا ہے. کہا جاتا ہےکہ عضباء نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سانحہ ارتحال کے بعد کھا نا پینا ترک کر دیاتھا. یہاں تک کہ اپنی جان دےدی.
الجدعاء: بعض حضرات کے ہاں عضباء اور جدماء ایک ہی اونٹنی کے دو نام ہیں جبکہ بعض کے ہاں یہ دو الگ الگ اونٹنیاں ہیں. مہری نامی اونٹ کا ذکر بھی سیرت نگار کرتے ہیں . یہ ابوجہل کا تھا. اس کے نتھنوں میں چاندی تھی. غزوہ بدر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مال غنیمت کے طور پر ملا.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ملکیت میں بیس دودھ دینے والی اونٹنیاں بھی تھیں . یہ بارگاہ میں چرتی تھیں. روزانہ شام کے وقت دو بڑے برتنوں میں دودھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گھر میں پیش کیا جاتا . ازواج مطہرات رضی اللہ عنھن کے لیے ان میں سے بعض اونٹنیاں خاص تھیں. ابن سعد نے ان میں بعض کے نام ذکر کئے ہیں:
السمراء: یہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی اونٹنی تھی.
العریس: یہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی لیے خاص تھی.
بردۃ : ضحاک من سفیاں کلابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ اونٹنی ہدیہ میں پیش کی تھی. یہ نہایت خوبصورت تھی. ام لمومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اس خوبصورت اونٹنی نہیں دیکھی.
مھرۃ : یہ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ اونٹنی تحفے میں دی تھی.
الشقراء: بنو عامر کے بازار سے خریدی تھی.
الدباء: یہ اونٹنی بھی بنو عامر کے بازار سے خریدی تھی.
دیگر اونٹنیوں کو نام حسب ذیل ہیں:
1. السعدیۃ
2. البغوم
3. الیسیرۃ
4. الحناء
5. الدباء

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!