رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیر استعمال بغال(خچر)

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیر استعمال پانچ خچروں کا ذکر سیرت نگاروں نے کیا ہے:
دلدل: یہ خچر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مقوقس شاہ مصر میں تحفہ میں دیا تھا. ابن سعد نے ایک مقام پر لکھا ہےکہ اس کا رنگ سفید تھا. عرب میں اس سے پہلے اس قسم کا خچر نہیں تھا. غزوہ حنین میں رسول للہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر سوار تھے.اس نے بڑی طویل عمر پائی. حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں ینبع میں اس کا انتقال ہوا.
فضتہ: فروہ بن عمرو جذامی نے یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تحفہ میں دیا تھا. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو بکر کو عطا فرما دیا تھا.
ایک خچرایلہ کے گورنر نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خدمت میں بطور ہدیہ بھیجا تھا.
ایک دومتہ الجندل کے گورنر نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہدیا کیا تھا،بعض حضرات کے ہاں نجاشی نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں خچر بطور ہدیا بھیجا تھا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!