نبی کریم ﷺ کی بکریاں

ابن قیم لکھتے ہیں کہ رسول اللہ کی ملکیت میں سو بکریاں تھیں.اگر ان میں اضافہ ھوتا تو آپ ایک بکری ذبح کرنے کا حکم دیتے.ابوداؤد کی ایک روایت میں اس کی تفصیل موجود ہے. لقیط بن صبرہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ کی خدمت میں بیٹھا تھا کہ چرواہا آپ کی بکریاں لے کر گزرا. اس میں ایک چھوٹا بچہ بھی تھا.آپ کو بتایا گیا کہ ایک بکری کے ہاں یہ بچہ پیدا ہوا ہے. آپ نے چرواہے سے فرمایا کہ اس بچے کے بدلے ایک بکری ذبح کر دو پھر مجھ سے مخاطب کر کے فرمایا کہ یہ مت سمجھنا کہ ہم نے تمہاری وجہ سے ذبح کیا ہے بلکہ بات یہ ہے کہ ہم بکریوں کا عدد سو سے بڑھنے نہیں دیتے چنانچہ جب کوئی نیا بچہ پیدا ہو ہم اس کی جگہ کوئی بکری ذبح کر دیتے ہیں تا کہ حساب برابر رہے.
بعض حضرات نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ بکریوں کے نام بھی ذکر کیے ہیں. یوسف صالحی نے سبل الہدی میں ان کا ذکر کیا ہے
1. عجوہ
2. زمزم
3. سقیاء
4. برکۃ
5. ورسۃ
6. اطلال
7. اطراف
8. قمرۃ
9. غوثۃ
( ابوداؤد ، سنن ابی داؤد ، باب فی الاستنثار، کتاب الطہارۃ، رقم 142)

One thought on “نبی کریم ﷺ کی بکریاں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Feedback
Feedback
How would you rate your experience
Next
Enter your email if you'd like us to contact you regarding with your feedback.
Back
Submit
Thank you for submitting your feedback!